Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

جہاد زندہ باد الجہاد زندہ باد (نظم ۔ پروفیسر انور جمیل)

جہاد زندہ باد الجہاد زندہ باد

جہاد زندہ باد الجہاد زندہ باد

جہاد زندہ باد الجہاد زندہ باد

دینِ حق کا یہ عمل خدا کا حکمِ خاص ہے

عزت و وقارِ قوم کی یہی اَساس ہے

زندگیٔ جاوداں کی اس میں ہر مٹھاس ہے

جلوئہ جہاد بِن تو زندگی اُداس ہے

جہاد زندہ باد الجہاد زندہ باد

بدر و احد میں مجاہدوں کی تیغ بازیاں

خیبر و حنین کی حسین شہبازیاں

وصلِ حسن و عشق کی کمال بے نیازیاں

غازیوں ، شہیدوں کا مقام سرفرازیاں

جہاد زندہ باد الجہاد زندہ باد

زخم حق کی راہ کا، یہ سنتِ رسول ہے

سنتِ رسول بِن تو زندگی فضول ہے

داغ ایسے زخم کا ، بہشت ہی کا پھول ہے

لاڈلے مجاہدوں کی ہر ادا قبول ہے

جہاد زندہ باد الجہاد زندہ باد

اِہتمامِ اِقتدار و اِفتخار اس سے ہے

عدل و امن کا نظامِ پائیدار اس سے ہے

سلسلۂ روز وشب بھی سازگار اِس سے ہے

زندگی کی ہر خوشی و ہر بہار اس سے ہے

جہاد زندہ الجہاد زندہ باد

قائدینِ کفر کی یہ خود سری کا توڑ ہے

جہل کے خدائوں کی یہ سرکشی کا توڑ ہے

جابروں ، ستمگروں کی برتری کا توڑ ہے

اہل کفر و شرک کی صنم گری کا توڑ ہے

جہاد زندہ الجہاد زندہ باد

منسلک ہیں اس سے ہی خلافتوں کے سلسلے

جرأتوں ، غنیمتوں ، قیادتوں کے سلسلے

دین کی حفاظتوں ، اِشاعتوں کے سلسلے

عظمتوں ، شہادتوں کے ، جنتوں کے سلسلے

جہاد زندہ الجہاد زندہ باد

دبدبۂ حق کی ، اور یہ فتح کی کلید ہے

گلشنِ توحید پہ بہار کی نوید ہے

غمزدوں، اسیروں، بیکسوں کی یہ امید ہے

اس لئے ضرورتِ جہاد بھی شدید ہے

جہاد زندہ الجہاد زندہ باد

سرگرم ہوئے ہیں اب جہاد کے یہ کارواں

شہر شہر ، ملک ملک ، ہر جگہ رواں دواں

جل رہے ہیں بغض میں صلیب کے یہ پاسباں

پیچ و تاب کھا رہے اگرچہ اہل قادیاں

جہاد زندہ الجہاد زندہ باد

دشمنیٔ کفر سے جہاد مٹ نہ جائے گا

سازشِ عدو پہ یہ تو اور سر اُٹھائے گا

کافروں ، منافقوں کے جان و دل جلائے گا

نورِ حق جہاں میں اب تو پھیلتا ہی جائے گا

جہاد زندہ باد الجہاد زندہ باد

جہاد زندہ باد الجہاد زندہ باد

(پروفیسر انور جمیل)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor